منگل,  09  ستمبر 2025ء
بجلی فی یونٹ 1.79 روپے سستی ، صارفین کو ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے نرخوں میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

فیصلے کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم ہونے سے مالی دباؤ بڑھا، وزارت اطلاعات کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

مزید خبریں