منگل,  09  ستمبر 2025ء
وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (روشن پاکستان نیوز)  ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 اسٹیٹ بینک نےجون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد وشمار  جاری کردیے ہیں۔

اعداد وشمارکے مطابق  وفاقی حکومت کا قرض مالی سال2025 میں 13 فیصد بڑھا ہے۔

 وفاقی حکومت کا قرض جون 2025  تک 77  ہزار  888 ارب روپے رہا جو جون 2024 میں 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی: 2،600 ارب روپے کا قرضہ مقررہ وقت سے پہلے ادا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ   وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے  اور حکومت کا بیرونی قرض 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں