اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے ، بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا ، عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، اہم خبر آ گئی