اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث ابتدائی اوقات میں ہی شیئرز کی خریداری میں اضافہ ہوا، جس کا اثر انڈیکس پر نمایاں طور پر دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے نے معمولی بہتری دکھائی۔ ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
ماہرین معیشت کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا اور روپے کی قدر میں استحکام مارکیٹ کے لیے مثبت اشارے ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں مالیاتی پالیسی، بجٹ کی تیاری اور سیاسی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی