جمعه,  18 اپریل 2025ء
اتحاد ایئر ویز نے ابو ظہبی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار پانچ پروازیں شروع کر دیں

ابو ظہبی(روشن پاکستان نیوز) اتحاد ایئر ویز نے 29 ستمبر سے ابو ظہبی اور پشاور کے درمیان پانچ ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروازیں ایئر بس A320 فیملی کے طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

اتحاد ایئر ویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی تعداد 22 نومبر سے روزانہ کر دی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان رابطے میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، اور پشاور کے شہریوں کے لیے عالمی سفر کے مواقع میں مزید آسانی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایئر سیال نے دبئی فریم دکھا کر دبئی کے لیے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

مزید خبریں