کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(روشن پاکستا ن نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 1500 روپے بڑھ کر3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر2 لاکھ 58 ہزار487 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

مزید خبریں