جمعرات,  07 نومبر 2024ء
خیبر پختونخوا حکومت کا بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے قرضے چھوٹے کاروبار اور گھر بنانے کیلئے دیے جائیں گے،احساس قرضہ اسکیم سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

عوام کو روزگار دے کرغربت کا خاتمہ ممکن بنائیں گے،پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کی قرض اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت پہلے سال کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

مزید خبریں