اتوار,  15  ستمبر 2024ء
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کے نظام پر منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس وقت عوام پریشان ہیں،دنیا بھر کو بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News