بدھ,  18  ستمبر 2024ء
ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  78 ہزار 777  کی سطح پر آ گیا۔

مزید پڑھیں: اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب ڈالرز کی کمی

واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News