اتوار,  15  ستمبر 2024ء
اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب ڈالرز کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوگئی۔

افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ سامنے آئی ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایک سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 59 فیصد کم ہوئی۔

گزشتہ مالی سال میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا، سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے خزانے میں صرف 9 ارب ڈالر ہیں: مصطفیٰ کمال

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے اقدامات کے بعد نئے سال کے پہلے ماہ سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 83 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی 2024 میں افغان ٹرانزٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی 2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News