اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کراچی سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس عائد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر  100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں  ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، سالانہ 3 لاکھ تک آمدنی پر ٹیکس چھوٹ

 جنگ اور دی نیوز میں شائع خبر کے مطابق وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس مقرر کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News