منگل,  10  ستمبر 2024ء
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2048ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214800روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 184156 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 26 روپے فی تولہ اور 2229.08 روپے فی 10 گرام پر مستحکم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News