جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 260روپے پر پہنچ گئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ملتان  میں  3روز کے دوران  ٹماٹر فی کلو 100روپے مہنگا ہوا، ملتان میں ٹماٹر250روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

سیالکوٹ  میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 80سے 110روپے فی کلو مہنگا ہوا،سیالکوٹ میں ٹماٹر فی کلو 250روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب سکھر میں فی کلوٹماٹر 260روپے میں فروخت ہورہا ہے ، ٹماٹر مہنگے ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ

مزید خبریں