منگل,  10  ستمبر 2024ء
حکومت نے نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.12 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس پر ریٹرن کو 16.40 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کر دیا گیا ہے۔اسی طرح قلیل مدتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20.80 فیصد سے کم کر کے 20.34 فیصد کر دی گئی ہے۔تاہم ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.41 فیصد سے کم کر کے 14.22 فیصد کر دی گئی ہے۔بہبود سیونگ، پنشن بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر ریٹرن 16.08 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ستمبر میں، وفاقی حکومت نے قومی بچت کے سرو اسلامک سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا جس کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News