بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
عوام کیلئے بری خبر،پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونیکا امکان


اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے

تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائیگا،اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پہلا اضافہ ہو گا،پیٹرولیم مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صورتحال مختلف ہو گی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑیگا،بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھکر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ۔

مزید خبریں