هفته,  23 نومبر 2024ء
حیدرآباد، سونو کنواں نمبر 9 سےخام تیل کی پیداوار کاکام شروع

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز)حیدرآباد میں سونو کنواں نمبر 9 سےخام تیل کی پیداوار شروع کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے اعلامیہ کے مطابق کنویں سے حاصل شدہ پیداوار سسٹم میں شامل کردی گئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق 2350 میٹر تک کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوارحاصل کی گئی۔

ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارحاصل ہوئی۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل سونو ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے، الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں بہتری آئی۔

مزید خبریں