هفته,  27 جولائی 2024ء
جیل میں قیدیو ں کا عمران خان کے حق میں بڑافیصلہ! الیکشن نتائج کیا ہونگے؟تجزیہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جیل میں قیدیو ں نے عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جیلوں کے اندر قیدی عام انتخابات میں اپنا ووٹ پہلے ڈالتے ہیں ۔ پاکستان کے اندر مختلف جیلوںسے جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف سب آگے ہیں اور باقی سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کافی کمزور ہیں۔

اس انتخاب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان عوام میں مقبول ہے اور الیکشن کے نتائج پر کافی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ جو سال 2018میں ہوا تھی وہی سکرپٹ یا کچھ تبدیل ہوگا۔ تجزیہ نگاروں کےمطابق اگر ووٹ کا ٹرن آئوٹ زیادہ رہا تو نتائج عمران خان کے حق میںا ٓسکتے ہیں۔ اس وقت تک میڈیا پر چلنے والی خبروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کی کافی تعداد پولنگ سٹیشنوں پر موجود ہیں اور اپنا ووٹ کا سٹ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات سے قبل جیل میں ہونے والے ووٹنگ کے نتائج کے مطابق اٹک جیل میں پاکستا ن تحریک انصاف کو 949 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کو صرف 40 ووٹ ملے۔راجن پور جیل میںپی ٹی آئی کو 327 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن کو صرف 23ووٹ ملے اور اڈیالہ جیل جہاں عمران خان قید ہیں وہاں تحریک انصاف کو 4 ہزار 500 ووٹ ملےجبکہ مسلم لیگ ن کو صرف 400ووٹ ملے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News