جمعرات,  02 مئی 2024ء
سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے ،اس کو پروموٹ کرنے والوں کیخلاف موثرکارروائی کامطالبہ

اسلام آباد(قیصرخان)شہریوں نے سوشل میڈیا پر فحش ، غیر اخلاقی اوربے حیائی کا سامان پیداکرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی دنوں میں سوشل میڈیا کے متعارف ہونے پر لوگوں نے اسکو بیحد انجوائے کیا اور اہم معلومات کو با آسانی ایک دوسرے کو شیئر کیں۔دونوں طرف سے فیس ٹو فیس گفتگو کا اہم ذریعہ بن گیا۔مگر جوہی وقت گزرتا گیا تو سوشل میڈیا اہم ضرورت کے ساتھ ساتھ فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے میں بھی سب سے آگے بڑھتا رہا۔نوجوان نسل بے راہروی کے باعث اس دلدل میں بری طرح پھنستے چلے گئے۔آج یہ عالم ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں والدین کی آنکھوں سے اوجھل ہوکر سوشل میڈیا کے ذریعے بے حیائی کی طرف زیادہ گامزن ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت سی ایسی ویڈیوزہماری نظر سے روزانہ کی بنیاد پر گزرتی ہیں جن میں جسموں کی نمائش کی جاتی ہے اور نئی نسل کو بہلا پھسلا کر فحاشی اور بے حیائی کے کاموں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ویڈیوز میں ایسی غیر معروف لڑکیاں بھی صرف اور صرف سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے اپنے جسموں کی نمائش کرتی نظر آتی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لائیکس اور ویوز لے کر اپنے چینل کی کمائی حاصل کر سکیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

صارفین کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا فحاشی اور بے حیائی کو پھیلانے میں سب سے آگے نکل گیاہے،اس چکر میں کئی خاندانوں کے خاندان اجڑ گئے۔حکومت کی موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے کا شعبہ سائبر کرائم ونگ خاطر خواہ نتائج نہ دے سکا۔

شہریوں نے ایک اور بھی انوکھا مطالبہ کیا ہے کہ ایسی ویڈیو ز کو لائیک اور شیئر کرنے والوں پر بھی نظر رکھی جائے اور ان کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے کیونکہ یہی لوگ ان ویڈیو کو پروموٹ کرتے ہیں جو بے حیائی اور فحاشی کا ذریعہ ہے۔

شہریوں کے مطابق ایسے صارفین کا محاسبہ کر کے بھی اس گند پر قابوپانے میں کافی مددمل سکتی ہے۔

صارفین کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کیاجائے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News