بدھ,  27 نومبر 2024ء
ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف ملکر کام کرنا ہوگا،کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کینیڈا کے عوام پرحملہ ہے۔ پورا ملک نفرت پر مبنی جرم کا نشانہ بننے والے مسلمان خاندان کے ساتھ ہے۔ نفرت اوراسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر جاری اپنے ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہاکہ ہمیں سچائی کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، اسلامو فوبیا یہاں کینیڈا میں موجود ہے، چاہے وہ سڑک پر ہو، آن لائن ہو یا نفرت انگیز جرائم کی شکل میں ہو۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہر کسی کے لیے اس وقت تک خطرہ ہے جب تک یہ موجود ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کےتمام ارکان میرے پاس امانت ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہاکہ ملک میں ہرروز لاکھوں افراد کو امتیازی سلوک اورحارجیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ حقیقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلاموفوبیا کو ختم کرنے کے لئے ملکرکام کرنا ہوگا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا ناقابل قبول ہے۔ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں