بدھ,  27 نومبر 2024ء
عام انتخابات میں ن لیگ کو واضح اکثریت کیوں نہیں ملی؟محمد زبیر کا بڑا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک)سابق گورنر پنجاب اور رہنمان لیگ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام اینٹی اسٹیبلشمنٹ یاپرو اسٹیبلشمنٹ کون سی ن لیگ کوسپورٹ کرینگے؟سوال تواٹھےگا،جب قیادت کی پالیسی مکمل تبدیل ہوجائےگی توظاہرہےپارٹی میں سےآوازیں اٹھیں گی۔مجھےتوآج تک یہ نہیں پتہ چلامحسن نقوی کس کےآدمی ہیں،بڑےکاروباری لوگ اسحاق ڈارکی کارکردگی سےمطمئن نہیں تھے،اسحاق ڈارکی کارکردگی پربڑےکاروباری لوگوں نےاعتراض اٹھایاتھا،اس لئے اسحاق ڈارکووزیرخزانہ نہیں بنایاگیالیکن وزیرخارجہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک گفتگومیں محمد زبیر نے کہاکہ بڑےکاروباری لوگ اسحاق ڈارکی کارکردگی سےمطمئن نہیں تھے،اسحاق ڈارکی کارکردگی پربڑےکاروباری لوگوں نےاعتراض اٹھایاتھا،اس لئے اسحاق ڈارکووزیرخزانہ نہیں بنایاگیالیکن وزیرخارجہ بنادیاگیا۔

انہوں نے سوال اٹھا یاکہ جبکہ وزارت خزانہ میں کارکردگی اچھی نہیں تھی تووزارت خارجہ میں کیسی ہوگی؟

محمد زبیر نے کہاکہ اسحاق ڈاروزارت خزانہ میں ہوتےتوپتہ چلتانوازشریف کی کابینہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 8فروری کےالیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور اکثریت سےکامیاب ہوئی،مشکلات کےباوجودپی ٹی آئی بھاری اکثریت کےساتھ سامنےآئی۔

محمد زبیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کودیوارسےلگایاجائےگاتوعوام میں اس کامنفی پیغام جائےگا،عوام کامینڈیٹ آپ کیساتھ نہیں ہوگاتوکیسےمشکل فیصلےکرسکتےہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسی تھی تواسی لیےووٹ بینک زیادہ تھا،نوازشریف پرواسٹیبلشمنٹ ہوگئےتوووٹ بینک بھی ٹوٹااور8فروری کے الیکشن میں واضح اکثریت حاصل نہ کرنے کی دوسری بڑی شہبازاسپیڈتھی لیکن16ماہ میں تہس نہس ہوگیاتوآوازیں تواٹھیں گی۔

مزید خبریں