اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب
پراسیکیوشن کی جانب سے 2 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ دوسرے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔گواہان میں چیف فنانشل آفیسر القادر یونیورسٹی شامل تھے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔











