اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضول کی میڈیاپبلسٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےدوست اپنے معاملات گھرمیں ہی حل کریں تو بہترہے۔
حامدرضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کی سنی اتحادکونسل میں شمولیت کافیصلہ بانی پی ٹی آئی نےکیاتھا، ارکان کی شمولیت کی میری طرف سےکوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:پی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں باتیں کردیں تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہےاورہمیشہ رہےگی، میں فضول کی میڈیاپبلسٹی کےلئےبانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا، ہدایات لےکرپھوٹ مت ڈلوائیں۔











