اتوار,  17 مئی 2026ء
وزیرداخلہ نے یونان کشتی حادثے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،ذمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچانے کاعزم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وفاقی وزیرنے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

مزیدپڑھیں:چودھری پرویز الٰہی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

محسن نقوی نے کہاکہ انسانی سمگلنگ جیسے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔ کئی ماؤں کی گود اجڑی۔

مزید خبریں