اتوار,  21  ستمبر 2025ء
9 مئی کیس، عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہورکی انسداد دہشتگری عدالت نے عظمیٰ خان، علیمہ خان، اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان، علیمہ خان، سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: آج کے دن سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کا مقد مہ پیش کیا

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں