پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بچوں اور بڑوں میں سو،سوروپے بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ناقدین نے جہاں علی امید کے اس اقدام پرشدید تنقیدکی ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور ہاتھ میں سور وپے کے نوٹوں کی گڈی لئے کھڑے ہیں جبکہ قطار میں آتے ہوئے بچے ،بڑے ،بزرگ سبھی ان سے باری باری آکر سو روپے وصول کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:آج کے دن سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کا مقد مہ پیش کیا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پیچھے کھڑے کچھ ان کے حامی اس اقدام پر ہنس رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد ناقدین نے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دیکھیں کیسے غریبوں کا مذاق اڑایا جارہاہے اور سو ،سو روپے بانٹے جارہے ہیں۔
ناقدین کے مطابق آج کے دور میں ایک سو روپے سے کیا خریدا جاسکتا ہے؟پہلے یہ سوچنا ہوگا۔
تاہم دوسری جانب علی امین کے حمایتیوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا شیر لیڈر علی امین گنڈا پور،توکسی نے لکھا ہے ویلڈن گنڈاپور!
یادرہے کہ اس سے قبل بھی آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔