کراچی (روشن پاکستان نیوز) اداکار ہمایوں سعید نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں خود کو ایک عام آدمی سمجھتا ہوں، جب لوگ خود کو بڑا آدمی سمجھنے لگتے ہیں توان میں عجیب نخرہ نظر آتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک فنکارمیں نخرہ نہیں ہو نا چاہئیے ہے۔
ہمایوں سعید کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ میں نے اپنی جوانی میں بہت محنت کی، وہ دن میں ٹیوشن پڑھاتے تھے اور رات کو فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ فیکٹری میں اکثر رات بھر کام کیا جس سے مجھے اپنی عمر کے دوسرے لڑکوں کے مقابلے میں اچھی خاصی کمائی ہوئی اور میں نے کاریں بھی خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ اسٹار نہیں لگتے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ میں خود کو نارمل انسان سمجھتا ہوں۔ فنکار کو جمود کا شکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہر فنکار کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔