جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
رمضان نگہبان راشن پروگرام شہریوں کو انکی دہلیز پر پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہ ہو ،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی

گوجرانوالہ( دلشاد علی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ نے نگہبان رمضان پیکج کی پیکنگ کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے نجی سپر سٹورز کے گودام کا دورہ کیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔

اس موقع پر افسران نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ راشن تقسیم کرنے پر ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور ضلع میں آج کے روز 8 ہزار 392 اور اب تک 35 ہزار 767 راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راشن پیکج کی پیکنگ 04 گوداموں میں پیکنگ جاری ہے جس میں 24 گھنٹے پیکنگ کا عمل جاری ہے گوداموں سے پیکنگ کے عمل کے بعد راشن بیگز کو متعلقہ عملہ کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ رجسٹرڈ لوگوں تک بروقت پہنچ جائے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت رمضان نگہبان راشن پروگرام شہریوں کو ان کی دہلیز پر پہنچے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جہاں پر شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

اس موقع پر انہوں نے افسران وعملہ اور سپر سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوام دوست پروگرام کے ثمرات مہنگائی سے تنگ افراد تک پہنچانے کے لیے مزید تیزی اور جانفشانی سے کام کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں اور رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی مستحق افراد اور گھرانوں کو فراہمی تک تمام افسران دن رات کام کریں ،اس میں سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

دورہ کے موقع پر چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عثمان سکندر کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین وافسران موجود تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News