گوجرانوا لہ(دلشاد علی) پنجابی ثقافت دیہاڑ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع کے مختلف گورنمنٹ اسکولوں میں شاندار کلچرل ڈے کا اہتمام کیاگیا۔
14 مارچ پنجابی ثقافت دن کے مناسب سے منعقدہ تقریبات کے موقع پر طلباء طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا۔طلبہ نے پنجابی ثقافت کے ساتھ ساتھ سندھی اور بلوچی، پختون، کشمیری، گلگت سمیت ملک بھر کی ثقافت کی بھی بھرپور نمائندگی کی۔ ثقافتی دن کے موقع پر طلباء نے روایتی لباس پہن کر پنجاب کی کے رنگوں کو اجاگر کیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں کے روایتی کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنی ثقافت سے اظہار یگانگت کیا۔ طلبہ کی تفریح کے لیے اس موقع پر جھولوں، کھلونوں اور روایتی کھانوں کا اہتمام کیاگیا۔ تقریبات میں پنجابی ثقافت کے مناظروں اور پینٹنگز مقابلوں نے ثقافتی تقریبات کو کافی رنگینی بخشی۔ مجموعی طور پر پنجابی ثقافت کی نمائندگی کیلئے یہ پر شکوہ تقریبات تھیں۔
پنجابی ثقافت کے دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر، پہچان اور شان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور اس کے تہذیبی، سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر‘ پہچان اورشان ہے ، کمشنر گوجرانوالہ
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پنجاب کلچر ڈے 14 مارچ کو منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ ہرسال 14 مارچ کو یہ دن منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان‘ علم و ادب‘ تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔











