اتوار,  17 مئی 2026ء
چودھری پرویز الٰہی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا،جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: خراب تعلقات کے باوجود ن لیگ کے ساتھ کام کیا، علی امین گنڈاپور بھی کریں، وزیراعلیٰ سندھ

یہ نشست مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں