اتوار,  17 مئی 2026ء
چیئرمین ارسا کی تعیناتی، سندھ کے خدشات کا وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ کے خدشات کا وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے۔وزیر آبپاشی کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید پڑھیں: خراب تعلقات کے باوجود ن لیگ کے ساتھ کام کیا، علی امین گنڈاپور بھی کریں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مؤقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہوچکاچیئرمین کی تعیناتی روٹیشن بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی۔وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے مؤقف کو مان لیا ہے۔

مزید خبریں