اتوار,  21  ستمبر 2025ء
غزہ کے بچوں کی پاکستانیوں کو رمضان کی مبارکباد

مقبوضہ غزہ(روشن پاکستان نیوز)مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے بچوں نے پاکستانی قوم کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام میں غزہ کے بچوں نے غزہ کی درد ناک صورتحال بھی بتائی۔ بچوں کا کہنا تھاکہ غزہ کے لوگوں کے پاس نہ کھانے کیلئے روٹی ہے اور نہ ہی صاف پانی، غزہ کی سڑکوں پر لاشیں سڑ رہی ہیں۔

بچوں نے کہا کہ غزہ میں ہر طرف خوف اور دہشت ہے۔ معصوم بچوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ کے بچوں کے دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق نہیں؟

مزید خبریں