هفته,  23 نومبر 2024ء
گوجرانوالہ:شہدائے پولیس پارک میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ(دلشاد علی)شہدائے پولیس پارک گوجرانوالہ میں شہدائے پولیس کی فیملیز کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ،سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم،ایس ایس پی آپریشنزفراز احمد و دیگر سینئر افسران سمیت شہدائے پولیس کی فیملیزنے شرکت کی۔

شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز شہدائے پولیس کی فیملیزسے کروایا گیااور شہدائے پولیس پارک میں شہدائے پولیس کے نام پرانکی فیملیز سے پودے لگوائے گے اورشہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ آر پی او اور سی پی او و دیگر سینئر افسران نے بھی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔بعدازاں آر پی او اور سی پی او نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہدائے پولیس کی فیملیزرمضان پیکج بھی تقسیم کیا اس موقع پر آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے شہدائے پولیس کی فیملیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،شہدا ء کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو اہے اور قانوں کی بالادستی ہو رہی ہے،شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور محکمہ کے وقار کی خاطر شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریجن پولیس گوجرانوالہ،تمام شہداء اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتی ہے،کیونکہ آپ اور ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور آپ کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں رمضان ، اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی مہم تیز

اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کرکے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے ان کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ مزید برآں آر پی او نے ریجن بھر میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے احکامات بھی جاری کیے اور کہا کہ پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات کی شکل میں نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں۔آخر میں آر پی او،سی پی او و دیگر افسران نے شہدائے پولیس کی فیملیز کے ساتھ افطاری کی اور انکے مسائل بھی دریافت کیے۔

مزید خبریں