اتوار,  17 مئی 2026ء
ٹھٹھہ کے ماہی گیر راتوں رات کرورڑ پتی بن گئے

ٹھٹھہ(روشن پاکستان نیوز)ٹھٹھہ کی تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں کی لاٹری لگ گئی۔ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب جال میں پھنس گئی۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ نایاب مچھلی کوئی اور نہیں بلکہ سوا مچھلی ہے۔

جبکہ کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ کا کہنا تھا کہ ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے ان مچھلوں کا شکار کیا ہے۔

مزیدپڑھیں :مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

کھلے سمندر میں پکڑی جانے والی ان 300 سوا مچھلیوں کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

اس نایاب مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے فوٹا آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے۔ جبکہ سوا مچھلی کا گوشت بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔

مزید خبریں