هفته,  23 نومبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کی شہبازشریف سے ملاقات،کیا کیا مطالبات سامنے رکھے ؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے علی امین گنڈا پورکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے کئی مطالبات کئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا بھی ملاقات میں موجودتھے، وزیر اعظم نے گرمجوشی سے علی امین گنڈاپور کا استقبال کیا۔

 ملاقات  میں وزیراعلی خیبر پختونخوانے  صوبے  میں نئے چیف سیکرٹری کا مطالبہ کردیا، علی امین گنڈا پور نے شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کاکہا ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوانے  وزیراعظم سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخواہ کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  صوبے کے 1500 ارب روپے کے جو واجبات ہیں ان کو کلیئر کیا جائے ۔

بعد ازاں علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی ،ملاقات مثبت رہی صوبے کے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی ، وزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے پختونخواکے واجبات کی ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: خطرے کی گھنٹی بج گئی علی امین گنڈا پور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی 

جبکہ اس موقع پر احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات مثبت ہوئی ہے ،صوبے کے پیسے ادا کئے جائیں گے ،عوام اور صوبے کے مسائل حل کرنے ہیں، ملک کی ترقی میں صوبہ کردار ادا کریں گے ،وہی بات کریں جو سچ ہے اور ہو سکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ صوبے کے مسائل حل کریں۔

مزید خبریں