جمعه,  14 نومبر 2025ء
حکومت کا آئی ایم ایف سے طویل اور بڑا پروگرام لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سےطویل او ربڑاپروگرام لینےکافیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کےپروگرام کےحوالےسے گرین سگنل دیدیاہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کا خاکہ تیارکرلیاگیاہے۔ذرائع کےمطابق پرچون اور تھوک دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کےساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ اور زرعی آمدن پر بھی ٹیکس کا فارمولا بنالیا گیا، نجکاری کے ایجنڈے پر بھی مکمل عملدرآمد کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ مذاکرات کیلئے مکمل تیارہے، عالمی مالیاتی ادارے کا مشن آج رات پاکستان پہنچے گا، 1.1 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ سمیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی پیکیج پر بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں