گوجرانوالہ :حلقہ این اے 81کے 75پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری
الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑا کارنامہ سامنے آگیا

گوجرانوالہ (دلشاد علی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 81 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر فوری نوٹس لیتے ہوئے 75 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے چوھدری اظہر قیوم ناہرا نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار رانا بلال اعجاز نے مبینہ طور پر دھاندلی کی ہے اور انہیں ریٹرننگ افیسر نے فاتح قرار دیا ہے جو حقائق کے بالکل برعکس ہے ۔

مزید پڑھیں: 52سینیٹر ریٹائر ہو گئے، الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کروانے کی تاریخ دیدی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کیے ہیں جس کے مطابق 75 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا گیا ہے اور یہ ائندہ دس دنوں میں گنتی کا عمل مکمل کر کے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے گی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سابق چیئرمین ضلع کونسل چوھدری مظہر قیوم ناہرا نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ گنتی کا عمل جلد از جلد ایک دو دن میں مکمل ہو سکے تاکہ ہمارے مخالف امیدوار کو ریٹرننگ افیسر سے ساز باز کرنے کا موقع نہ مل سکے اور انشاءاللہ فاتح ہم قرار پائیں گے۔

مزید خبریں