اتوار,  17 مئی 2026ء
 کوئٹہ میں رمضان المباک کے دوران مہنگائی عروج پرپہنچ گئی ،انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی

کوئٹہ (ارسلان خان) کوئٹہ میں رمضان المباک کے دوران مہنگائی عروج پرپہنچ گئی ،انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دکاندارکھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمت بھی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

پیاز 5 کلو 1250 روپے ، آلو 5 کلو 300 روپے،ٹماٹر 5 کلو 700 روپے ، گوبھی 150 روپے، گاجر 80 روپے، مٹر 150 روپے، لہسن اور ادرک 600 روپے کلو ، امرود 150 روپے ، دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی۔

اسی طرح مرغی کا گوشت 600 روپے ، بکرے کا گوشت 2000 سے 2200، گائے کا گوشت 1100 روپے کلو فروخت ہورہا ہے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے بڑھتی ہوئی  مہنگائی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

 رمضان المباک کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے سبزیوں، پھلوں اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا۔

مزید خبریں