هفته,  23 نومبر 2024ء
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کیسے حاصل کی جا سکتی ہے ؟دیکھیں تمام اہم معلومات خبر میں

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کے لیے سالانہ 440 ملین روپے مختص کیے ہیں اور پنجاب کے نازک مریضوں کے لیے ایئر ایمبولینسز چلانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ائیر ایمبولینس اسٹیشن میانوالی، ملتان اور بہاولنگر میں بنائے جائیں گے۔ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس کے لیے دو طیارے کرائے پر لے گی۔

شدید بیمار مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ راولپنڈی اور میانوالی میں ائیر ایمبولینس سٹیشنز جبکہ جنوبی پنجاب کے ملتان اور بہاولنگر میں ائیر ایمبولینس سٹیشن بنائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا تخمینہ ایک سال بعد بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں