اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے لیے وزارت اطلاعات کے دروازے کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔