منگل,  26 نومبر 2024ء
مجھے کام کرنے کے لیے سرکاری پیسے کی ضرورت نہیں،عہدہ نہ بھی ملا تو عوام کی خدمت کروں گا، گورنر سندھ کا دعویٰ

کراچی (روشن پاکستان نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے تعینات نہ کیا جائے تب بھی عوام کی خدمت کروں گا۔ ایک سال گزر گیا لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران خان نے خزانے کی نمائش میں فلاحی تنظیم کی جانب سے لوگوں کو سحری کرانے کے پروگرام میں شرکت کی۔

گورنر سندھ نے سحری کے لیے آنے والوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگ آج بھی وہاں کھڑے ہیں، ایسے حالات میں لوگوں کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند پر بھی بجلی، گیس اور پانی نہیں ہے اور پاکستان میں بھی کل ہم نے 3 کلومیٹر سڑک کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کام کرنے کے لیے سرکاری پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے تمام کام دوستوں کے تعاون سے کیے ہیں۔

مزید خبریں