منگل,  26 نومبر 2024ء
پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے اللہ کی مدد،اہم علاقے میں گیس کے ذخائر دریافت

میران شاہ (روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقوں شیوا ون اور شیوا ٹو میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماری پیٹرولیم کمپنی نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دو کنوؤں کی کھدائی کے دوران گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے جو کہ گیس کی کل قومی طلب کا 5 فیصد ہیں، نئے ذخائر کو قومی سطح پر منتقل کرنے کے لیے پائپ لائن کا 73 فیصد کام جاری ہے۔

چیف آف سٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کے مطابق مقامی طور پر پروسیسنگ پلانٹ لگایا گیا ہے جو گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن میں منتقل کرے گا۔

مقامی ہنر مند کارکنوں کو ملازمت دینے سے، نئے ذخائر ایل این جی کی درآمدات پر انحصار کم کریں گے اور سالانہ تقریباً 265 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچائیں گے۔

مزید خبریں