اتوار,  17 مئی 2026ء
جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج  حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے عہدے کا حلف لیا ۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس نعیم اخترافغان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ ججز ،وکلا ،بارکونسل نمائندگان اوردیگرنے شرکت کی ، حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس سردارطارق مسعود نے بھی خصوصی شرکت کی ، تقریب حلف برداری کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کی مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے عہدے کا حلف لیا،جسٹس نعیم اخترافغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تعداد 14 ہو گئی تاہم عدالت عظمی میں اب بھی تین آسامیاں خالی ہیں ۔

مزید خبریں