گوجرانوالہ(دلشاد علی ) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،جس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم تھے. جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زائد فاروق،اے ڈی مس عندلیب پرنسپل ڈاکٹرکوثرخالد، سعدیہ ریاض،ادارہ کی اساتدہ شیریں گل،وحیدہ اکبر،شمائلہ محفوظ،نادیہ ارم قاضی،عظمی رضا،مس صائمہ،سپرنٹنڈنٹ نصیر احمدکئیڑ ٹیکر احسن علی کے علاؤہ فیکلٹی ممبران اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں طالبات میں آوورآل فسٹ ائیر،آرٹس،آئی کام،سپورٹس اور گرلز گائیڈ میں پوزیشنز حاصل کرنے والی ہونہار طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طالبعلموں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں. بچوں میں جذبہ مسابقت پیدا کرنے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
شخصیت سازی کے لیے ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں. بچوں کو اچھی کتابوں کی طرف مائل کرنا ہوگا.طالبات میں کمیونیکیشن سکلز پیدا کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔
پرنسپل ڈاکٹر کوثر خالدنے کہا کہ طالبات علم و عمل کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے روزانہ کی بنیادپر اپنی معلومات کو اپ ٹو ڈیٹ کریں اسی سے دانش میں وسعت اور گہرائی پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ سمارٹ فون کے منفی استعمال سے خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اس کے ذریعے ای لائبریری کو استعمال کریں اور دنیا ایکسپلور کریں اس کے ساتھ اپنی زندگی میں اعلی اقدار اور حسن اخلاق کو اپنائیں کیونکہ ایسی زندگی ادھوری ہے جس میں بلند اخلاق کا عنصر شامل نہ ہو۔