اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نےالیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ،تفصیلات کیمطابق محمود اچکزئی نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دیدی ۔
خط میں لکھا گیا کہ لیکٹورل کالج نامکمل ہے،مخصوص نشستیں ابھی رہتی ہیں۔مخصوص نشستوں کے بغیر صدارتی انتخابات کرانا آئین و قانون کیخلاف ہے۔
مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوئے بغیر الیکٹورل کالج پورا نہیں ہوگا،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے
سنی اتحاد کونسل کو معاملے پر عدالت سے حق میں فیصلہ آنے کی امید ہے،الیکٹورل کالج پورا ہوئے بغیر صدارتی انتخابات کرانا غیر قانونی ہوگا۔
صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں ،سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا