لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر اعتراض کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات منسلک نہیں کیں اس لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
تاہم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ سنی اتحاد کونسل کی اعتراضات کی درخواست پر آج سماعت کریں گے، جس میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے دیگر جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔