جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(روشن پاکستان نیوز)رینجرز اور پولیس نے پولیس کی وردی پہن کر اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا، جس کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عطا اللہ، عدنان خان، پولیس کی وردی، جعلی پولیس کارڈز، 2 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ .
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News