ملتان(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ تین سال میں جتنا کام جنوبی پنجاب میں ہوا، اتنا 80 سال میں بھی نہیں ہوا، جو سڑ ک لاہور میں بنی وہ ہی جنوبی پنجاب میں بنی کوئی تفریق نہیں کی۔
ملتان یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب کو ایک خاتون چلاسکتی ہے، لیکن آج پنجاب سے سفارشی کلچر اور صنفی تعصب ختم کردیا ہے، پنجاب کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنیوالوں کی دکان بندکردی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بارپھر خواتین کے خلاف تشددکو ناقابل برداشت کہتے ہوئےکہا کہ سندھ میں خاتون پر تشددکی ویڈیو آئی،کسی نے کہا اگر یہی پنجاب میں ہوتا تو مریم نواز ایکشن لے لیتی، میں نے لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینےکی ترغیب نہیں دی لیکن جہاں لوگوں کو تکلیف پہنچےگی وہاں مریم ایکشن لےگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تلہ گنگ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا اورکہا کہ دو سال میں تلہ گنگ کی تقدیر اور بھی بدلےگی، تلہ گنگ کی تقدیر بدل کر جاؤں گی۔











