هفته,  28 نومبر 2026ء
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ اسجد محمود اس وقت تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، تاہم مولانا کے ساتھی طارق سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فون کیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آدھی حکومت کہہ رہی ہے کہ مولانا حفاظتی تحویل میں ہیں جبکہ حکومت کا دوسرا حصہ مختلف بات کررہا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے کے پاس گھر کو سیل کرنے کا اختیار نہیں ہے، اس معاملے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہیں رکھا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں دوستیاں اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں