هفته,  23 نومبر 2024ء
پہلے والی خراب ہو چکی ، سات آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہ ملی، ارشد ندیم کا انکشاف

اولمپیئن جیولین تھرو ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات آٹھ سال سے عالمی معیار کا جیولن نہیں ملا، عالمی معیار کے جیولن نے اب جواب دے دیا ہے۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ پیرس اولمپکس کے لیے مقامی جیولن کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں، مقامی اور غیر معیاری جیولن سے انجری کا خطرہ ہے، عالمی سطح کے جیولن کی قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے ہے، عالمی مقابلوں کے لیے کم از کم پانچ چھجیولین ہونی چاہیےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری اور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ میں فرق ہے، میرے پاس ٹریننگ کے لیے گراؤنڈ دستیاب نہیں، کبھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو کبھی کوئی ، دائیں کہنی اور بائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد میں پچھلے مہینے دائیں گھٹنے کی سرجری ہوئی۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے، وہ ایک ماہ تک مکمل ردھم میں ہوں گے، پیرس اولمپکس کا ہدف ہے، دوسری بار کوالیفائی کیا ہے، اولمپکس سے قبل تیاری کے لیے ایک دو ایونٹس کرائیں گے۔ میں بھی جلد تربیت کے لیے جنوبی افریقہ جا رہا ہوں۔

مزید خبریں