پیر,  23 نومبر 2026ء
برطانوی وزیر صحت کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ نے مانچسٹر میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جیمز فرتھ اور  ٹیپو عثمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صحت کے نظام، مقامی کمیونٹی کی ضروریات اور مساجد کی سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، جو برطانوی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے، ان کے حلقے میں مختلف ثقافتوں اور کمیونٹیز کا اتحاد ہی ان کی طاقت ہے۔

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

جیمز فرتھ نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی برطانوی معاشرے میں خدمات اور اہم کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں